عالمی بینک کا پاکستان کیلئے ایک ارب70کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

عالمی بینک، خیبرپختونخوا میں صحت کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دینے کی منظوری

 ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب70کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق امداد سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں5منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔50کروڑ ڈالر سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

50کروڑ ڈالرسندھ فلڈ ایمرجنسی ہاوسنگ منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ساڑھے3لاکھ ہاوسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 29کروڑ ڈالر سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر صحت اور بہبود آبادی سے متعلق منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں