سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کراچی صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 344 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ سامنے آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں