کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،شہری احتیاط کریں


کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہرکراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی۔ ماہرین کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ جمعۃ المبارک کے دن سے گرمی کی شدت میں کمی کی نوید ماہرین نے ضرورسنائی ہے۔

’ہم نیوز‘ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی۔

گزشتہ روز (بدھ) کو رواں برس کا ملک کا گرم ترین دن قراردیا گیا ہے۔  کراچی کا درجہ حرارت گزشتہ روز 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بدھ کو تربت میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 53 ڈگری، سکھر اوردادو 52، جہلم، فیصل آباد، قصوراورلاڑکانہ میں شدت 51 ڈگری، لاہور اور گوجرانوالہ 49، گوادر48، ڈی جی خان اورخان پور میں47 ڈگری، کراچی اور سیالکوٹ46، بہاول پوراور بھکرمیں 44ڈگری اور اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈی آئی خان43 جب کہ پشاور میں شدت42 ڈگری ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں