بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کر لی


کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے 3 میچوں میں ایک سنچری اور تین ففٹیز کی مدد سے 348 رنز بنائے۔بابر اعظم اس سے قبل تیسری پوزیشن پر تھے۔

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین پہلی پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے 936 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بابر اعظم کے 875 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

بابر اعظم کے بعد کوئی پاکستانی بیٹسمین پہلے 24 کھلاڑیوں میں شامل نہیں۔ عبداللہ شفیق کی رینکنگ 25 ہے جب کہ محمد رضوان 29ویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا کی تیسری اور روی چندرن آشوین کی چوتھی پوزیشن ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی فٹنس مسائل کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں بن سکے۔


متعلقہ خبریں