کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو


وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا  کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے۔افغان طالبان کو بتا دیا ہےکہ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے۔اگرثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کوروک نہیں رہےتواسےنظراندازنہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو۔خطےمیں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون پرکوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔افغانستان کے فنڈزکی بات طالبان کیلئے نہیں افغان عوام کیلئے کرتے ہیں۔طالبان نے امریکہ اوردنیاسےبھی شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کےوعدےکیے۔

ان کا کہنا ہے کہ استحکام جمہوریت سے ہی آتا ہے۔انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔عمران خان اس لیے قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔ادارے متنازع سے آئینی رول میں آچکے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ کچھ سیاست دان ہیں جو نفرت پھیلا رہے ہیں،سیاسی اختلافات کو دشمنی کارنگ دے رہے ہیں۔ نفرت کی سیاست کو امید کی سیاست میں بدلیں گے،تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں سفارت خانے کی ملکیت عمارت کا بکنا ضروری ہے۔عمارت کی حالت مخدوش ہے،اس پرٹیکس اوراخراجات بہت زیادہ لگ سکتےہیں۔نیو یارک میں ہوٹل کی فروخت کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا۔رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستا ن میں سیلا ب کا باعث بنیں۔پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی


متعلقہ خبریں