رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی، نجم سیٹھی

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟سابق چیئرمین بول پڑے


چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ  رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی آج کرکٹ بورڈ پہنچے گی۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی  نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔


ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  پی سی بی میں تبدیلی  کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے۔ہ ابھی کرنے کو بہت سارا کام  ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔

 پی سی بی کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔


متعلقہ خبریں