شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری


سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

عدالت نے شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  فرد جرم کی کارروائی 6 جنوری تک موخر کردی ہے، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے دیں تاکہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

 


متعلقہ خبریں