پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے ،بلاول بھٹو


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا ،اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں عوام کو ہوا ہے،میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلا اور ملک کو معاشی فوائد حاصل ہوئے۔

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جی77یعنی ترقی پذیر ممالک کےاتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں