سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ نہ رک سکا، خریدار پریشان

فائل فوٹو


کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جمعرات کو بھی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 586 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہو گئی۔

گزشتہ 4 روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 815 ڈالر ہو گئی۔


متعلقہ خبریں