گیمبیا میں فوجی بغاوت ناکام، متعدد فوجی افسران گرفتار


گیمبیا: افریقی ملک گیمبیا میں فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا جبکہ متعدد فوجی افسران کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیمبیا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، گیمبیا کے صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث متعدد فوجی افسران اور اہلکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

گیمبیا حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی خطرناک قسم، چین کے بعد بھارت بھی پہنچ گئی

افریقی ملک گیمبیا میں بغاوت کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی جمہوری حکومت کے خلاف متعدد بار بغاوت کی کوششیں کی گئیں جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں