دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، شہباز شریف

وفاقی کابینہ (federal cabinet)

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خود کش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی، دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: خودکش دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید

وزیراعظم نے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، کہا کہ الحمدللہ! قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا بڑا اور مذموم منصوبہ ناکام ہوگیا، عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

وزیراعظم کی شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت کی، جبکہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت بھی کی۔

 

 


متعلقہ خبریں