پرویزالٰہی وزیر اعلی ہیں یا نہیں ؟ سماعت آج ہو گی، لارجربنچ تشکیل


چودھری پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  نے آج ہی سماعت کیلئے لارجربنچ تشکیل دے دیا ہے۔؎

واضح رہے رجسٹرار آفس نے پرویز الہی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کےلیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کی تھی۔

دوسری جانب پنجاب میں ن لیگ نے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے، لیگی رہنما اورچیف وہپ خلیل طاہر سندھونےکہا کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، صرف وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گئی ہیں۔ اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسیپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔

 


متعلقہ خبریں