پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے


لاہور: پنجاب اسمبلی میں گورنر کے اقدام پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اراکین نے ہنگامہ شروع کر دیا اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی جگہ پر بیٹھے میں رانا مشہود کو بولنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔ سلمان رفیق صاحب اپوزیشن اراکین کو بٹھائیں۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رانا شہباز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور عطا اللہ تارڑ نے غلط قانون بتا کر کارروائی کروائی اور گورنر پنجاب نے ایوان پر شب خون مارا اسے سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی نوٹیفائی کرنا آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن کے رکن رانا مشہود نے کہا کہ ہاوس ان آرڈر ہو گا تو ہی بولوں گا وگرنہ کسی کو بولنے نہیں دوں گا، میں پوری اپوزیشن کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ اگر ہم نہیں بولیں گے تو کوئی نہیں بولے گا۔

اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور جو عدالت فیصلہ کرے گی وہی ہمارا بھی فیصلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں