اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر عمل ہو گا،پرویز الہٰی


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے آرٹیکل 58(2) بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے۔امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے،ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے،گورنر کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔


متعلقہ خبریں