کینیڈا میں برفانی طوفان،100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں


کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں برفانی طوفان کے باعث 100سےزائدگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

کینیڈا میں کئی شہروں کو برف کے طعفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اونٹاریو میں شدید برفباری کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثہ لندن اور ٹلبری کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیوروں کو سڑکوں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کر دی۔

امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے  تقریباً14 کروڑ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

کرسمس کی چھٹیوں میں شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں