ریل کے کرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ متوقع


برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں مارچ سے 5.9 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مسافروں کے لیے ایک دھچکا ہے جبکہ حزب اختلاف لیبر پارٹی نے اسے عوام کے ساتھ ایک مزاق قرار دیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے ریل انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال کیلئے 81 کروڑ سے زائد شہریوں کیلئے مفت راشن کا اعلان

25 سال سے زیادہ عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ ریگولیٹڈ ریل کرایوں میں افراط زر سے کم اضافہ ہوا ہے۔ ریل سفر کی قیمت میں اضافہ، جو گزشتہ دہائی میں سب سے بڑا ہے، 5 مارچ سے لاگو ہوگا۔

دوسری جانب ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال 2023 کے شروع میں  ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک سفری افراتفری اور مسائل کا سامنا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں