امریکہ کی ترکیہ کو دھمکی


واشنگٹن: امریکی جنرل ایرک کوریلا نے ترکی کو شام میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے جنرل ایرک کوریلا نے ترکی کو شام میں دراندازی سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو بھرپور اقدامات کریں گے۔

جنرل ایرک کوریلا نے کہا کہ شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور ہم اس حوالے سے بہت فکر مند ہیں کیونکہ ترکیہ کا یہ عمل پورے خطے کو غیر مستحکم کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی مداخلت سے شام کی 28 جیلوں میں قید داعش کے 4 ہزار جنگجوؤں کے فرار ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے 1.7 ارب ڈالرز کا اخراجاتی بل منظور کر لیا

واضح رہے کہ ترکیہ کی بری فوج نے گزشتہ دنوں شام کی سرحد سے داخل ہو کر جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیا تھا جبکہ ترکیہ امریکی پالیسیوں سے نالاں ہے کیونکہ امریکہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے شامی فورسز کا شراکت دار ہے۔


متعلقہ خبریں