روس: اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک


روس کے اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ سائیبریا کے علاقے میں پیش آیا جہاں آگ سے اولڈ ہوم کی دوسری منزل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ: گیس ٹینکر دھماکہ 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق اولڈ ہاؤس بغیر رجسٹریشن کے قائم کیا گیا تھا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نکلنے کے لیے انخلا کا راستہ بھی نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں