عمران خان کی مارچ اپریل میں انتخابات کی پیشگوئی


 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ  میری پیشگوئی ہے انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان  نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ  ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل ریٹائرڈ باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں. جنرل ریٹائرڈ باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن ہوا نہیں۔ کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں۔ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔  سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے۔ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے میرے سے زیادہ بیرونی دورے کیے۔اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟

 


متعلقہ خبریں