میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دھانی نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنائی گئی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مزید تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی کی زیرصدارت پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کپتان بابر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں میر حمزہ،ساجد خان اور شاہنوازدھانی کو نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ

اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے باؤلنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر میرحمزہ،شاہنوازدھانی اورساجد خان کواسکواڈمیں شامل کیا ہے، میر حمزہ نےقائد اعظم ٹرافی کے4 میچز میں 16 جب کہ ساجد خان نے سات میچوں میں بیس وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں