ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

آئی ایس پی آر

 ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز نےانٹیلجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن  کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی حق نواز شہید ہو گیا جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوئے ۔ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار امن کیلئے دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، آرمی چیف

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیا۔دہشتگرد خیبر پختونخوا میں گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔

علاقےکی مسلسل نگرانی کے بعد دہشتگردوں کے ایک گروپ  نشاندہی کی گئی۔ دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔


متعلقہ خبریں