عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، یہ صرف ڈرامےبازی ہے، ایاز صادق

ذاتی عناد پر حکومت نے میرے ساتھ مودی اور بھارتی جھنڈے کی تصاویر  لگائیں، ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، یہ صرف ڈرامےبازی ہے،  ان کے پاس نمبرز پورے  ہوتےتو اعتماد کا ووٹ لیتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاپتے تھے تو اسی وقت توڑتے جب اعلان کیا۔یہ سب ان کے ڈرامے ہیں انہوں نے کوئی اسمبلیاں نہیں توڑنی تھی۔اگر ان کے پاس نمبر پورے تھے تو جب گورنر نے کہا تب اعتماد کا ووٹ لیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ انیس سو سینتالیس سے دو ہزار اٹھارہ تک تیس ہزار ارب قرض تھا۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چوالیس دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت قرض ساٹھ ہزار ارب تک لے گئی۔تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کیا جس نے ہمارے ہاتھ جکڑ لیے۔پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حسنین بہادر دریشک  کا استعفیٰ مسترد، میرے لیے مونس جیسے ہیں، پرویز الہیٰ

ان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کی بات کرتے تھے خود اربوں کے تحائف ساتھ لے گئے۔عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی۔ پچھلی حکومت نے عوام کوبنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا تھا کہ طالبان سے بات کرو۔ آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔ یہ لوگ کس منہ سے نوازشریف سے مقابلے کی بات کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟؟

 

 


متعلقہ خبریں