بارودی سرنگ دھماکہ، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید


راولپنڈی: بلوچستان میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں۔

 ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔

بارودی سرنگ دھماکے کے باعث شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور شمعون شامل ہیں۔

اسلام آباد: خودکش دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں