سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے،صدر

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سےمتعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا۔

صدر مملکت عارف علوی نےالیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پرحملے کےملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا،مصدق عباسی

صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔جنگ اخبار نےایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔

 

 


متعلقہ خبریں