2022 ٹاپ گن، جراسک ورلڈ کا راج، اواٹار کی ریس برقرار


دو ہزار بائیس میں ٹام کروز اپنے ایکشن سے سب کو پسند آگئے تو ڈائنوسارز کی فلم نے بھی کمائی کے ریکارڈ توڑ دئیے، اینیمیٹڈ فلم منیئنز کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا ہے۔

27 مئی کو ریلیز ہونے والی ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم دو ہزار بائیس کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے، ٹاپ گن میورک نے دنیا بھر میں تین کھرب 40 ارب روپے کا بزنس کیا

ڈائنوسارز کی کہانیاں آج بھی سب کو پسند ہیں، فلم جراسک ورلڈ ڈومنیئن نے سال 2022 میں دوسرے نمبر پر کمائی کی، فلم 10 جون کو ریلیز ہوئی اور 2 کھرب 30 ارب روپے کمائے۔

اس سال “ڈاکٹر اسٹیرینج” نے برائی کے خلاف نیا محاذ سنبھالا، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور 10 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم نے 2 کھرب 20 ارب روپے کا بزنس کیا۔ 

ایکشن فلموں کی بھرمار میں نٹ کھٹ مینینز کا جادو بھی ہالی ووڈ پر چھایا رہا،  کامیڈی، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور  اینیمیٹڈ فلممینینز دا رائز آف گرونے 2 کھرب 15 ارب روپے کا بزنس کیا۔

ایکشن ایڈونچر سے بھرپور سیریز کی دوسری فلمایواٹار ٹو دا وے آف واٹر” صرف دو ہفتوں میں 2 کھرب کا بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

بلیک پینتھر سیریز کی وکانڈا فارایور نے بھی باکس آفس پر دھوم  مچائی، 11 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے ایک کھرب 81 ارب روپے کمائے۔

سپر ہیرو فلم دا بیٹمین 4 مارچ کو ریلیز ہوئی اور اس سال ایک کھرب 75 ارب روپے کے بزنس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔

2022 میں تھور کے ہتھوڑے کا جادو بھی چلا اور 8 جولائی کو ریلیز ہرنے فلم  تھور لو اینڈ تھنڈر نے ایک کھرب 73 ارب روپے کا بزنس کیا۔

چین میں تیار ہونے والی فلم  دا بیٹل ایٹ لیک شانگ ژن نے ایک کھرب 42 ارب روپے کمائے جبکہ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر فلم مون مین ہے جو ایک کھرب 5 ارب روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں