تنیشاشرما کی خودکشی:گرفتار ساتھی اداکار کا بیان سامنے آگیا


بھارتی اداکار تنیشا شرما کو خود کشی  پر اکسانے  کےالزام میں گرفتار ساتھی اداکار شیزان خان کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی  ٹی وی شو کے سیٹ پر خودکشی کے بعد ان کے ساتھی اداکار اورسابق دوست  کو گرفتار کر کےریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

تنیشا کی خودکشی کے بعد ان کی والدہ اور گھر والوں نے الزام عائد کیاتھا کہ تنیشا کی موت کے ذمہ دار شیزان خان ہیں۔ انہوں نے تنیشا سے تعلق میں ہونے کے باوجود دوسری لڑکیوں سے تعلق رکھا۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر تنیشا نے خود کشی  کی۔

تفصیل پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی

پولیس کی تفتیش کے دوران شیزان خان  نے بیان دیا ہے کہ  یہ بات بالکل درست ہے کہ ان کا تنیشا سے تعلق تھا لیکن ان کا بریک اپ ہو چکا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تنیشا سے تعلق ختم ہونے کی بڑی وجہ ہمارے الگ الگ مذہب تھے۔اور ہماری عمر میں بھی کافی فرق تھا جس کی وجہ سے علیحدگی ہوئی۔

واضح رہے کہ  بھارتی اداکارہ نے 2 روز قبل ٹی وی شو کے سیٹ پر خودکشی کی تھی۔


متعلقہ خبریں