بابر اعظم سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے


 کپتان  بابر اعظم نے  ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اورسب سے زیادہ انٹرنیشل ففٹی پلس رنزبنانے کے اعزاز اپنے نام کر لیے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم نے چھکا لگا کر اپنی 9ویں ٹیسٹ سنچری  مکمل کی۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشل ففٹی پلس رنز  بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔


بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس نیوزی لینڈ کیخلاف اسکور کیا، انہوں نے اس سال7 انٹریشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔بابراعظم نے سری لنکا کے کمار سنگا کارا کا ریکارڈ برابر کیاہے۔

اسی میچ میں  وہ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل  رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بھی  بن گئے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ انٹر نیشنل رنز بنا کر سابق کرکٹر  محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا ہے۔

محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں