سعودی عرب، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

تحریک انصاف احتجاج

اسلام آباد: سعودی عرب کے سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے اور نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکہ، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ

سعودی عرب کے شہریوں کے لیے یہ انتباہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے اور یہاں موجود شہری احتیاط کریں اور ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلیں۔

اسلام آباد، سیکیورٹی ہائی الرٹ، چیکنگ مزید سخت

اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، سعودی عرب کے شہری ضرورت پڑنے پر سفارت خانہ اور قونصل خانے سے رابطہ کریں

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے نے بھی گزشتہ روز اپنے عملے کو محتاط رہے، تقاریب، عبادت گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بلوچستان میں ایک ہی دن 9 دہشتگرد حملے ہوئے

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور جاری چیکنگ کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں