کراچی میں بلدیاتی الیکشن 7ویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن

 کراچی میں بلدیاتی الیکشن ساتویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔ جس کے بعد  سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے چھہتر نئی یونین کونسلز بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، تحریری حکمنامہ جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تمام تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں