کراچی ٹیسٹ:پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 165 رنز بنا لیے


کراچی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز اسکور کر لیے ہیں، جب کہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیویز کو مزید 273 رنز درکار ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کی پہلی اننگز میں پاکستانی کی ٹیم 438 رنز بنا کر آوَٹ ہو گئی۔

پاکستان نے 317 رنز  پر 5 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ۔ کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنرکی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔  نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر کھیل نہ سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ایش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔


متعلقہ خبریں