الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی، اسد عمر

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے ہی فیصلے کو ریورس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کھل کر پی ڈی ایم کی خواہش کا اظہار کیا تھا، حکومت نے بلدیاتی الیکشن پر سروے کرائے، انہیں پتہ چلا کہ یہ الیکشن ہارنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے میئر کے ڈائریکٹ انتخاب کی مخالفت کی تھی، اب وہی قانون لے آئے، حکومت نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں