عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے، نہ فوج نے آنا ہے اور نہ کسی اور نے، چودھری شجاعت

عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے، نہ فوج نے آنا ہے اور نہ کسی اور نے، چودھری شجاعت

اسلام آباد: ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے۔

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے بھیجا اور دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟ اگرانہوں نے صرف تنخواہ اور دیگرمراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے، آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، ہم سب پاکستان کیلیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے، اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہو گی۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا انتخابات مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟

عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں، پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی، اگر ہم نہیں سمجھے تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی، اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے واضح طور پر کہا کہ نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے، اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا، بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، وہ طاقتیں خطے میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں۔

عمران خان عقلمند آدمی ہیں، مشورے کی ضرورت نہیں، چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت نے واضح طور پر کہا کہ دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں