زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی

electricity bill

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے زرعی صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا نے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کر کے 13 روپے فی یونٹ کر دیا، وزارت توانائی نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی تھی۔

نیپرا نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی

نیپر کی جانب سے کی جانے والی کمی کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر ہو گا، کمی کا اطلاق نومبر 2022 کے بلوں سے ہو گا۔

نیپرا حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، وفاقی حکومت یہ رقم سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔


متعلقہ خبریں