روسی صدر پیوٹن کے نقاد رکن پارلیمنٹ کی پراسرار موت

روسی صدر پیوٹن کے نقاد رکن پارلیمنٹ کی پراسرار موت

نئی دہلی: روس کے رکن پارلیمنٹ اور بڑی روسی فوڈ انڈسٹری ولادیمیر اسٹینڈرڈ کے مالک پاویل اینتونوف بھارت میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہے، روسی وزیر خارجہ

مؤقر بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے مطابق آنجہانی پاویل اینتونوف بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے، اسی کی تیسری منزل پر واقع کھڑکی سے پراسرار طور پر گر کر ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے 65 سالہ پاویل کی خون میں لت پت نعش ہوٹل کے باہر سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاویل کا شمار روس کے امیر ترین افراد میں ہوتا تھا، انہیں روسی پارلیمنٹ کا امیر ترین شخص بھی کہا جاتا تھا۔

صدر پیوٹن سے تنگ روسیوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں بھرتی کریں، امریکی سی آئی اے

حیرت انگیز طور پر پولیس کو 22 دسمبر کے دن اسی ہوٹل میں روس کے رکن پارلیمنٹ اینتونوف کے ساتھی ولادیمیر بدینوف بھی اپنے کمرے میں بیہوش ملے تھے جنہیں اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ مر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے کیونکہ پاویل اپنے دوست کی موت پر بیحد افسردہ تھے۔

روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے، جان بولٹن

نئی دہلی میں قائم روسی سفارتخانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست اڑیسہ کی پولیس کو پچھلے دو دنوں کے دوران اس کے دو شہریوں کی ایک ہی ہوٹل میں ہلاکت کے درمیان مجرمانہ تعلق یا کارروائی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں