امریکہ میں برفانی طوفان، زندگی منجمد،70 اموات


امریکہ  میں جاری برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث نظام زنگی معطل ہو گیا ہے۔ جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

امریکی میڈیا  کے مطابق  نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں