بابر اعظم بیمار،سرفراز احمد نے قیادت سنبھال لی


 کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم طبیعت خرابی کے باعث میدان میں نہ آئے۔  سرفراز احمد نے قیادت سنبھال لی۔

بابر اعظم طبیعت کی خرابی کے باعث کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن میدان میں نہ آئے۔ ان کی جگہ محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آئے۔

بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سرفراز احمد نے قیادت سنبھال لی ۔ نعمان علی کی گیند پر امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تو سرفراز نے ریویو کا اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ:پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 165 رنز بنا لیے

محمد رضوان نائب کپتان ہیں تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے قیادت نہیں سنبھال سکے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے قیادت سنبھال لی۔

نائب کپتان محمد رضوان کو ڈراپ کئے جانے کے بعد میچ کے لیے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

پی سی بی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بابر اعظم اور مزید کچھ کھلاڑی بھی زکام کے باعث فیلڈ میں نہیں اتر سکے۔طبیعت میں بہتری آتے ہی میدان میں اتریں گے۔


متعلقہ خبریں