چودھری پرویز الٰہی کا تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا اعلان

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،وفاقی کابینہ

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے، دین کے ساتھ ساتھ مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں، قوم کے بچوں کو صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 20 سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا، شہبازشریف وزیراعظم بن کر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں ہے، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے، جتنا بھی وقت ہے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے۔

ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں منصوبے مکمل کریں گے، حکومتی اخراجات کم کر کے عوام کی ترقی پر لگا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں