کورونا کا خطرہ، امریکا نے چین پر پابندیاں لگا دیں


کورونا کا خطرہ بڑھنے کے بعد امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت کے بعد اب امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں۔

امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے، امریکی محکمہ صحت نے بیان دیا ہے کہ فضائی مسافروں کو روانگی سے دو دن پہلے کورونا ڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، جن لوگوں کا پرواز سے 10 دن پہلے مثبت نتیجہ آئے گا وہ منفی ٹیسٹ کے نتائج کی بجائے کرونا سے صحت یاب ہونے کی دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں۔

امریکہ کے مطابق وہ صورتحال کی نگرانی کے ساتھ ضرورت کے مطابق اپنے رد عمل کو ایڈجسٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ائیر پورٹس پر اسکریننگ بڑھانے کا فیصلہ

دوسری جانب چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے، بیجنگ کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے قوانین کو ’سائنسی‘ بنیادوں پر لاگو کیا جانا چاہیے لیکن کچھ ممالک اور میڈیا  پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

جاپان میں گذشتہ سات دنوں کے دوران چین جا کر آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اگر ان میں علامات ظاہر ہوں تو سات دن ، نہیں تو پانچ دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا، جبکہ چین آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد بھی محدود رہے گی۔

بھارت میں چین اور چار دیگر ایشیائی ممالک سے سفر کرنے والے افراد کو پہنچنے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اگر ان میں علامات یا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 

 


متعلقہ خبریں