فرانس کا یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان


پیرس: فرانس نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع نے جنگ یوکرین کے حوالے سے مداخلت پسندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

فرانسیسی وزیر دفاع سباسٹین لیکورنو نے یوکرین پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیرس جنگ زدہ ملک یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، وزیر دفاع الیکسی رزنیکوف اور اعلی فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں یوکرین کی عسکری حمایت میں اضافے پر بات گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے مغرب کی مدد سے روس کو بے دخل کرنے کے یوکرینی صدر کے امن منصوبے کو ایک سراب قرار دیا۔


متعلقہ خبریں