بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی ہیں۔

نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی گجرات کے کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی، وزیراعظم نریندر مودی نے  ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خود تصدیق کی اور کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

اپویشن رہنما راہون گاندھی نے بھی بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں