عامر کو ٹیم سے دور رکھنے پر رمیز راجہ کی وضاحتیں

ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ محمد عامر کو کھلانے کیلئے کیا شاہین آفریدی اور حارث رووف کو باہر بیٹھا دیتا ؟ ان کرکٹرز کا فوکس کرکٹ کی طرف پر ہے نہ کہ سیاسی یا پھر ٹوئٹ کرنے کی طرف ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ سے کئی سوالات کے جوابات دئیے ، جب ان سے عامر کے بارے میان ہوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عامر کے لیے حارث اور شاہین آفریدی کو 12 واں کھلاڑی بنا دوں؟  ٹیم میں شمولت سلیکشن پر ہے، میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے،  کیا عامر کے لیے حارث رؤف یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیں؟  ہمارے یہ فاسٹ بولرز  20 ، 20 اور 21 ، 21 سال کے ہیں جن کا فوکس کرکٹ کی طرف پر ہے نہ کہ سیاسی یا پھر ٹوئٹ کرنے کی طرف، یہ نوجوان لڑکے صرف کرکٹ کی طرف دھیان دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، رمیز راجہ

پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے دور میں کمرشل ایکسیلنس کے طور پر  ایک سال میں 5 ارب روپے کے قریب کرکٹ بورڈ میں جمع ہوا، وائٹ بال میں ہم نے ناقابل یقین پرفرمانس دکھائیں، ہم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جو بھارت نے نہیں کھیلا، بھارت کی بلین ڈالر انڈسٹری پیچھے ہٹ گئی، ان کے ہاں توڑ  پھوڑ ہوئی، بھارت  نے اپنے چیف سلیکٹر سمیت سلیکشن کمیٹی فارغ کردی،  بھارت نے اپنا کپتان بدل دیا کیونکہ انھیں ہضم نہیں ہوا کہ پاکستان ان سے آگے کیسے نکل گیا۔

اپنی برطرفی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ جس دن مجھے برطرف کیا گیا میں اس دن آفس ہی نہیں جا سکا، ان لوگوں نے ایسے حملہ کیا جیسے آیف آئی اے کا چھاپا پڑگیا ہو، میری اپنے آفس میں بھائی کی تصویر ہے، ورلڈکپ کی جرسی ہے یہ وہ چیزیں ہیں جن سے میرا جذباتی لگاؤ ہے، میں نے یہ چیزیں واپس مانگی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو واپس کرتے ہیں جو کہ ابھی تک نہیں کی گئیں۔


متعلقہ خبریں