کراچی ٹیسٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف تاہم خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 311 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 96، سعودی شکیل 55 اور سرفراز احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے چھ جب کہ بریس ویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں