ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

فوٹو: فائل


کراچی: ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہو گئی جو اب تک تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 836 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال پہلے کہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے، شبر زیدی

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 818 ڈالر فی اونس ہو گئی۔


متعلقہ خبریں