ہفتے میں 3 دن گھر سے کام، اتوار کو گاڑیاں نہ چلائی جائیں، ایندھن کے کم استعمال کیلئے تجاویز پیش


پاکستان بزنس کونسل نے ایندھن کے کم استعمال کیلئے حکومت اہم تجاویز پیش کر دی ہیں۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے 10 نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے،ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کم کرنی چاہیے جب کہ ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں۔

اس کے علاوہ تجویز دی گئی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سستی کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پر طے کریں،کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں، بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں اور مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں۔

پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول بنائیں گے، وزیر اعظم

پاکستان بزنس کونسل نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ جہاز کی جگہ رات میں تیز رفتار ریل استعمال اور  الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ تجویز دی گئی ہے کہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔ پلاننگ کر کے لوڈ مینجمنٹ سے درآمدی ایندھن کا استعمال کم کریں۔

کاروباری سرگرمیوں کے اوقات صبح 8 سے رات 8 بجے تک کریں، نمبر پلیٹ کی تقسیم سے گاڑیوں کو متبادل دنوں میں چلایا جائے۔


متعلقہ خبریں