اسلام آباد، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر کی شام چھ بجے سے لے کر یکم جنوری 2023 تک نافذ العمل ہو گا۔

نیو ایئر نائٹ کو اسلام آباد کے پانچ مقامات بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں