سیلفی لینے کے لیے جیبی سائز ڈرون تیار

امریکہ میں سیلفی لینے کے لیے پاکٹ ڈرون تیار | urduhumnews.wpengine.com

کیلیفورنیا: سیلفی لینے کے شوقین افراد کی سہولت کے لیے امریکہ نے خاص جیبی سائز ڈرون تیار کرلیا ہے جسے ایئر سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔

ایئر سیلفی ڈرون کو موبائل فون کی طرح جیب میں رکھا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر آسانی سے کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایئر سلیفی ڈرون کو خاص سیلفی لینے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 3.8 انچ لمبے اور اور 0.5 انچ چوڑے اس ڈرون کا وزن 2.8 اونس ہے۔

بیٹری سے چلنے والے اس ڈرون کو چارجنگ کی بھی ضرورت ہے۔ جس کے لیے ڈرون کے ہمراہ پاور بینک کیس بھی ساتھ ملتا ہے۔

ڈرون کو اپنے موبائل یا ٹیبلیٹ سے کنیکٹ کرنے کے لیے مخصوص ایپ ڈیزائن کی گئی ہے۔ ایپ کی مدد سے ڈرون کی نقل و حرکت بھی کنٹرول کی جاسکتی ہے۔

ڈبے سے نکالنے کے بعد یہ ایئر سیلفی ڈرون خود ہوا میں جا کر اپنا زاویہ ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں لگے سنسرز سیلفی لینے میں مدد دیتے ہیں۔

ڈرون 65 فٹ (20 میٹر) کی بلندی پر جا کر آپ کی تصویر لے سکتا ہے۔ اس میں وائی فائی انٹرنیٹ اور یو ایس بی لگانے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔

ایئر سیلفی ڈرون کی قیمت 299 امریکی ڈالر (35 ہزار) روپے ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ جلد ہی سیلفی اسٹک کی جگہ لے لے گا۔


معاونت
متعلقہ خبریں