سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی


نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہو گی اور تقریب سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہندی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی۔ شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہو گی اور اس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔

شادی کی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو ہی جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز ملتوی

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک چھپائے رکھا لیکن کرن جوہر کے مشہور شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں اداکار صرف اچھے دوست نہیں بلکہ ان کا تعلق دوستی سے زیادہ گہرا ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گی اور دونوں کے خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں