الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج

عمران خان نے کہا کہ رائے دہی سب کا بنیادی حق اور جمہوریت کی علامت ہے۔ پی ٹی آئی اس عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں