عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے ؟

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی اور اب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے عمران خان کو پارلیمان سے باہر کیا تھا اور عمران خان نے 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے ؟

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کی کمٹمنٹ کی تھی لیکن اس کا کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کمٹمنٹ صرف غیر ملکی فنڈز لینے اور توشہ خانہ سے تحائف لے کر معیشت دیوالیہ کرنا تھی۔


متعلقہ خبریں