عوام حکومت سے الیکشن چھینے گی، فواد چودھری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانے لیکن اب عوام ان سے الیکشن چھینے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کا نام سن کر ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے تاہم پاکستان کے ہر شہری کو اس جدوجہد میں شامل ہو کر الیکشن حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے؟ مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانے لیکن اب عوام ان سے الیکشن چھینے گی۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں